ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 8ارب سے زائد کی منظوری

684

لاہور: حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2018-19 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 12 ویں اجلاس میں فزیکل پلاننگ اینڈ ہائوسنگ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 8 ارب 19کروڑ 59 لاکھ 50 ہزار روپے کی منظوری دی ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے 12ویں اجلاس میں جس ترقیاتی سکیم کی منظوری دی گئی اس میں صوبہ پنجاب میں 662 بوسیدہ دیہی واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی و اپ گریڈیشن (ترمیمی) کیلئے 8 ارب 19 کروڑ 59 لاکھ 50 ہزار روپے شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here