سری لنکا کا پاکستان سے تجارت بڑھانے کا خواہشمند

530

سری لنکن کے ہائی کمشنر نوردین محمد شاہد نے کہا ہے کہ سری لنکا پاکستان کے لیے احترام کے گہرے جذبات رکھتا ہے اور اس نے پاکستانی تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے. دہشت گردی سری لنکا کا بڑا مسئلہ رہی ہے مگر آج سری لنکا پرامن ملک ہے، اس کا سہرا پاکستان کو جاتا ہے جس نے سری لنکا کو بھرپور سپورٹ کیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، ایگزیکٹو کمیٹی اور سابق عہدیداروں سے ملاقات میں کیا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ سری لنکا پاکستان کے لیے احترام کے گہرے جذبات رکھتا ہے اور اس نے پاکستانی تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اسے بہتر کرنا ہوگا۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے نئی مصنوعات متعارف کرانے اور کاروباری روابط مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے بہت سے شعبے میں وسیع پیمانے پر مواقع ہیں ۔ لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے کہا کہ سری لنکا ترقی کی تیزرفتار ترقی نے پاکستانی تاجروں کے لیے ان گنت مواقع پیدا کیے ہیں جن سے انہیں فائدہ اٹھانا چاہیے، پاکستان اور سری لنکا سارک سارک کے ممبراور دوستانہ تعلقات کے حامل ہیں، دفاعی شعبے نے باہمی تعاون کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک بہترین کاروباری شراکت دار ہیں، سال 2005ء میں دونوں ممالک نے فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر دستخط کیے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here