زونگ 4G نے برتری کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ پاکستان نے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک نے 2018 کے تیز ترین سائٹ رول آؤٹ کی کامیابی سے تکمیل کر دی ہے۔ 1 ہزار 600 4G سائٹس کی چند ماہ میں تعمیر کی گئی تاکہ نیٹ ورک کو مستحکم کیا جائے اور بڑھتی ہوئی صارف ڈیمانڈ کو پورا کیا جا سکے۔ ZONG 4G اب تک پورے پاکستان میں موبائل نیٹ ورک انفراسٹرکچر تعمیر کی مد میں تین ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔ کثیر سرمایہ کاری کی بدولت زونگ 4G پاکستان کے ہر شہری کو تیز ترین، تعطل کے بغیر اور سب سے زیادہ پائیدار مواصلاتی رابطہ فراہم کرنے پر پرعزم ہے۔ ٹیلی کام صنعت کے سب سے ترقی یافتہ اور جدید نیٹ ورک کے حامل دس ہزار سے زیادہ 4G فعال سائٹس کے ساتھ زونگ 4G ہمیشہ صف اول میں ہے اور رہے گا.