بل گیٹس کا عمران خان کو خط، سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

492

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے سربراہ عالمی ادارہ صحت اور صدر بل گیٹس فاونڈیشن نے ملاقات جس میں وزیر صحت عامر کیانی،معاون برائے انسداد پولیو بابر عطا اور دیگر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر صدر بل گیٹس فاونڈیشن نے وزیراعظم عمران کو بل گیٹس کی جانب سے لکھا گیا خط پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو سافٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرسکتا ہے۔ خط کے مطابق بل گیٹس فاونڈیشن پاکستان میں پولیو و صحت عامہ کے شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھے گا.عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرTEDROS ADHANOM GHEBREYESES سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نئے پاکستان کے لئے ایک سماجی اور اقتصادی تبدیلی کے ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے۔ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فانڈیشن کے ترقی کے عالمی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر CHRISTOPHER ELIAS ان کے ہمراہ تھے، عمران خان نے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان آمد پر ڈائریکٹر جنرل اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی ادارئہ صحت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور ملک کے صحت کے نظام میں عالمی ادارہ صحت کے کردار کا معترف ہے۔پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کو قومی سطح پر عوامی صحت کی ہنگامی صورتحال کے طور پر نمٹنے کے لئے کام جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کی گرمیوں کا صوبوں کے قریبی تعاون سے بھرپور اہتمام کیا گیا ہے اور قومی، صوبائی اور ڈویژنل ٹاسک فورسز ان کی باضابطہ نگرانی کر رہی ہیں۔انہوں نے اپنی حکومت کی جانب سے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کا عزم ظاہر کیا۔ڈاکٹر TEDROS ADHANOM نے وزیراعظم کو حالیہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے وزیراعظم کو پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے جاری منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا۔اس موقع پر بل اینڈ ملینڈا گیٹس فانڈیشن کی عالمی ترقیاتی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر کرسٹوفر ELIAS نے بل گیٹس کی جانب سے وزیراعظم کو ایک خط دیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here