برآمدی شعبے کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کااعلان

617

وفاقی حکومت نے پانچ زیروریٹڈ برآمدی شعبوں کے لیے فی یونٹ بجلی کے ٹیرف میں ڈھائی روپے کمی کردی، نوٹیفیکشن کے مطابق کمی کا اطلاق بجلی فراہم کرنے والے تمام محکموں سمیت کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔
وفاقی حکومت کی ہدایت پر وزارت توانائی نے پانچ زیروریٹڈ برآمدی شعبوں کے لیے فی یونٹ بجلی کے ٹیرف میں ڈھائی روپے کی کمی کردی۔
زیرو ریٹڈ برآمدی سیکٹرکو فی یونٹ بجلی تیرہ روپے کے بجائے اب ساڑے دس روپے فی یونٹ تک میں ملے گی، برآمد کنندگان نے فیصلے کو معیشت کیلیے اچھا اقدام قرار دے دیا۔
جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کا کا اطلاق بجلی فراہم کرنے والے تمام محکموں سمیت کے الیکٹرک پر بھی ہوگا ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here