یورپی یونین کے اقدمات سست روی کا شکار،بھارت، چین، روس کیساتھ مذاکرات جاری ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

یورپی ممالک ہمارے مطالبات کے مطابق پیشرفت نہیں کرسکتے کیونکہ انہیں بھی امریکی پابندیوں کا ڈر ہے، ایرانی وزیر خارجہ

482

نئی دہلی: بھارت کےدورے پر موجود ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے بعد نان ڈالر ٹریڈ کیلئے یورپی یونین کے اقدامات سست روی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ایران دیگر ممالک کیساتھ تجارتی مواقع تلاش کر رہا ہے.

جواد ظریف نے کہا کہ ہم یورپ کے ساتھ مخصوص مالیاتی میکنزم پر تعاون کرتے رہیں گے تاہم ایران یورپی یونین کا زیادہ انتظار نہیں کررہا بلکہ ہم روس، چین اور بھارت جیسے اپنے روایتی شراکت دار ممالک کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے.

ظریف نے بھارتی وزیر جہاز رانی کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران اپنی قوم کے مفادات کے حصول کے لئے روائتی شراکت دار ممالک کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے. انہوں نے یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام SPV کے حوالے سے کہا کہ یورپی ممالک نے کوشش کی ہے مگر ہمارے مطالبات کے مطابق پیشرفت نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ انہیں بھی امریکی پابندیوں کا ڈر ہے.

ظریف نے کہا کہ ہم مختلف چینلز جیسے بھارت کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی اور بھارتی پاسارگاد اور یوکو بینکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کا آغاز کیا گیا ہے.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here