کپاس کی ڈیڑھ کروڑ بیلوں کا ہدف، حکومت نے پالیسی مرتب کر لی

688

حکومت اس سال کپاس کی ڈیڑھ کروڑ بیلوں کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے کم لاگت پر زیادہ کاشت پر توجہ دیتے ہوئے نئے پالیسی مرتب کر رہی ہے.
وفاقی وزیر تحفظ خوراک و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد کسانوں کو ٹیکس فری کیڑے مار ادویات، کھاد پر سبسڈی اور بجلی کی کم نرخوں پر فراہمی ہے.
پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ سمت کا تعین کرلیا، اب اہداف حاصل کرنے ہیں، تحقیق کے شعبے کو فروغ دے کر کپاس کو ترقی دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو کھاد اور بجلی پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، کسانوں کو فصل کا پورا معاوضہ ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت اور لائیوسٹاک کے ذریعے بھاری زر مبادلہ کما رہے ہیں، آئندہ سال ڈیڑھ کروڑ کپاس کی بیلوں کا ہدف مقرر ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here