پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 234 پوائنٹس کا اضافہ،100 انڈیکس میں 234 پوائنٹس کا اضافہ

464

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 234 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔
منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر ایک بار پھر تیزی کا رجحان ہے۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 234 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد مارکیٹ 38 ہزار 797 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔
سال نو کے آغاز کے بعد سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ سال کے اختتام پر آخری روز 100 انڈیکس 37 ہزار 66 پر بند ہوا تھا اور نئے سال کے پہلے روز ہی 100 انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی اور 929 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
گزشتہ سات روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔
گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1014 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 38 ہزار 562 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here