ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جرمنی میں چار روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 23 جنوری تک درخواستیں طلب کر لیں

562

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے جرمنی میں منعقد ہونے والی چار روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ایف آئی بی او گلوبل فٹنس‘‘ میں شرکت کیلئے 23 جنوری 2019ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔
اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میلے میں مارشل آرٹس، سپورٹس ویئرز و آلات، تربیتی آلات اور گروپ فٹنس کے آلات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کر سکتے ہیں جس سے ان کو اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرنے کا موقع ملے گا۔
عالمی تجارتی میلا 4 تا 7 اپریل 2019ء کو جرمنی کے شہر کولون میں منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here