ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 47 کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

205

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 47کروڑ 74لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 47کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ماڈل کسٹم کلیکٹوریٹ گوادر کے لئے 3کروڑ ، ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کے لئے 3کروڑ 50لاکھ ، اینٹی گریٹڈ ٹرانزیٹ ٹریڈمنیجمنٹ سسٹم کے لئے 11کروڑ 60 لاکھ ، این لینڈ ریونیو آفس کے قیام کے لئے 8کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here