اقتصادی رابطہ کمیٹی کا وزارت صنعت کو اسٹیل ملز کی بحالی پیکج پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

255

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران کپاس کی درآمد، پاکستان مشین ٹول فیکٹری کی بحالی سمیت کئی اہم امور پر غور کیا گیا۔
ای سی سی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ وزارت صنعت و پیداوار اسٹیل ملز کی بحالی کے لئے منصوبہ بندی جلد مکمل کرے۔
اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے کپاس کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی تفصیلات بھی طلب کرلیں اور کہا ہے کہ کپاس کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی ہٹانے سے ریونیو میں ہونے والی کمی سے متعلق معلومات سے متعلق بھی مطلع کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here