پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس 453 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 38 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

575

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان موجود رہا جب کہ 100 انڈیکس 453 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی رہی۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 453 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 38 ہزار کی سسطح پر پہنچ گیا ۔
مارکیٹ میں اچانک تیزی کی وجہ سے مارکیٹ سے جڑے کاروباری حضرات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سرمایہ داروں کی دلچسپی کے باعث مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں نئی حکومت آنے کے بعد سے مارکیٹ میں مسلسل منفی رحجان دیکھنے میں آرہا ہے جس نے سرمایہ کاروں کو محتاط رویہ اپنانے پر مجبورکررکھا ہے تاہم نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک بار پھر استحکام کی جانب گامزن ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here