مالی سال 2018-19ءکے دوران سلائی مشینیں تیار کرنے والی صنعت کی پیداوار میں 75.20فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے ماہ جولائی تا اکتوبر کے دوران سلائی مشینیوں کی پیداوار 5871 یونٹس رہی جو رواں مالی سال کے اسی عرصہ میں یہ پیداوار 4415 یونٹس کے اضافے سے 10286یوینٹس تک بڑھ گئی۔ اس طرح گذشتہ سال جولائی تا اکتوبر 2017ءکے مقابلہ میں رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر2018ءکے دوران سلائی مشینیوں کی قومی پیداوار میں 75 فیصد سے زائد 4415 یونٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پی بی ایس کے مطابق اکتوبر2017ءکے مقابلہ میں اکتوبر2018ءکے دوران سلائی مشینیوں کی پیداوار میں 436.96 فیصد کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر2017ءکے دوران سلائی مشینیوں کی پیداوار 579 یونٹس رہی جو اکتوبر2018ءمیں 3109 یونٹس تک بڑھ گئی، اس طرح اکتوبر 2017ءکے مقابلہ میں اکتوبر 2018ءکے دوران سلائی مشینیں تیار کرنے والی ملکی صنعت کی پیداوار میں 2530 یونٹس یعنی 436.96 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔