رواں مالی سال کے دوران بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 3گنا اضافہ

559

گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018-19ء کے دوران بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 3گنا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں یکم جولائی تا21دسمبر 2018ء کے دوران نجی شعبہ کو 423ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران قرضوں کی فراہمی کا حجم 139ارب روپے رہا تھا۔
اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو فراہم کئے گئے قرضہ جات کے حجم میں 284ارب روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ اسی طرح پبلک سیکٹر میں چلنے والے اداروں کو قرضوں کی فراہمی میں بھی تین گنا تک اضافہ ہوا ہے اور رواں مالی سال میں پبلک سیکٹر اداروں (پی ایس ایز) کو 95ارب روپے کے زائد قرضوں کی فراہمی سے قرضوں کا حجم 134ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں پی ایس ایز کو صرف 39ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here