پاک سوزوکی کے بعد ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

گاڑیوں کی قیمت میں کم از کم اضافہ 75 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک کیا گیا ہے۔

93

لاہور: پاک سوزوکی کے بعد ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی ایک لاکھ سے لیکر ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافہ ہوگیا.

ویب سائٹ ‘پرو پاکستانی’ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرنسی میں گراوٹ کی وجہ سے گاڑیوں کی تیاری پر آنے والی لاگت بڑھنے کی وجہ سے پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی انڈس موٹرز نے قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے. گزشتہ سال سے لیکر انڈس موٹرز کی جانب سے 5 ویں بار قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے.

گاڑیوں کی قیمت میں کم از کم اضافہ 75 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک کیا گیا ہے۔

گاڑیوں کی نئی قیمتیں اب کچھ اس طرح ہیں :

کرولا ایکس ایل آئی ایم ٹی کی قیمت اب 19 لاکھ 44 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 لاکھ 44 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

کرولا ایکس ایل آئی اے ٹی کو اگر پہلے 20 لاکھ 69 ہزار روپے میں خریدا جاسکتا تھا تو اب اس کے لیے 21 لاکھ 19 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

کرولا جی ایل آئی ایم ٹی اب 22 لاکھ 24 ہزار روپے کی بجائے 22 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

کرولا جی ایل آئی ایم ٹی اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 23 لاکھ 16 ہزار روپے سے بڑھا کر 23 لاکھ 73 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

کرولا جی ایل آئی اے ٹی کی قیمت پہلے 22 لاکھ 99 ہزار روپے تھی جو اب 75 ہزار کے اضافے سے 23 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

کرولا الٹس کو خریدنے کے لیے اب آپ کو 24 لاکھ 74 ہزار کی بجائے 25 لاکھ 74 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

کرولا گرینڈ ایم ٹی ایس آر کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 27 لاکھ 64 ہزار روپے کی بجائے 28 لاکھ 64 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

کرولا گرینڈ سی وی ٹی ایس آر بھی ایک لاکھ روپے اضافے سے 28 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ہیلکس4×2 ایس سی اسینڈرڈ کی قیمت 28 لاکھ 4 ہزار روپے سے بڑھ کر 29 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ہیلکس 4×2 سنگل کیب کے لیے اب 28 لاکھ 34 ہزار روپے کی بجائے 29 لاکھ 59 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

ہیلکس 4×2سنگل کیب ڈیک لیس کی قیمت 25 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر 26 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ہیلکس 4×4 اسینڈرڈ 40 لاکھ 9 ہزار سے چھلانگ کر 41 لاکھ 59 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

ہیلکس ڈبل کیب اسینڈرڈ کی قیمت 43 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر 45 لاکھ 49 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

ہیلکس ریوو جی 2.8 کی قیمت 47 لاکھ 9 ہزار روپے سے بڑھ کر 48 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ہیلکس ریوو جی اے ٹی 2.8 کی پرانی قیمت 49 لاکھ 39 ہزار روپے تھی جو اب بڑھا کر 50 لاکھ 89 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

ہیلکس ریوو وی اے ٹی 2.8 کی قیمت اب 52 لاکھ 74 ہزار روپے کی بجائے 53 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔

فورچنر4×2 ہائی پٹرول کی قیمت 62 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر 63 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

فورچنر4×2 ڈیزل اب 66 لاکھ 24 ہزار روپے کی بجائے 67 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ صارفین کو ہیلکس4×4کے مختلف ورژن کی خریداری پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا جبکہ ہیلکس ریوو جی ایم ٹی اور وی اے ٹی پر ود ہولڈنگ ٹیکس 2 لاکھ روپے ہے۔

فورچنر کے دونوں ورژن میں ود ہولڈنگ ٹیکس 2 لاکھ روپے ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here