لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اشیائے خوردنوش کی 2018 جنوری اور 2019 جنوری کی تقابلی رپورٹ جاری کردی

687

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے پھلوں ، سبزیوں، دالوں اور اشیائے ضروریہ کی سال 2018جنوری اور 2019جنوری کی تقابل رپورٹ جاری کردی۔آلو کچا چھلکا 2018جنوری میں 26روپے فی جبکہ 2019جنوری میں قیمت 14روپے فی کلو ہے، پیاز 2018جنوری میں 51روپے فی کلو تھا جبکہ سال 2019میں پیاز 19روپے فی کلو ہے،گزشتہ سال جنوری میں ٹماٹر 62روپے فی کلو تھا جوامسال جنوری میں 38روپے فی کلو ہے،لہسن دیسی 85روپے فی کلو تھاجو اب 64روپے فی کلو ،بینگن 38روپے فی کلو تھاجو سال 2019میں 32روپے فی کلو ہے،مٹر 79روپے فی کلو تھا جو22روپے فی کلو ہے،کدو 58روپے فی کلو تھاجوسال 2019میں 28روپے فی کلو ہے،لہسن چائنہ سال 2018 میں 42 روپے فی کلو تھا جو سال 2019 میں 38 روپے فی کلو ہے،بھنڈی توری 96 روپے فی کلو تھی جو امسال 90 روپے فی کلو ہے،پالک سال 2018 میں 25 روپے فی کلو تھی جو امسال 20 روپے فی کلو ہے۔
پھلوں میںسیب کا لا کلو گزشتہ سال131 روپے فی کلو تھا جو امسال 121 روپے فی کلو ،سیب کا لا کلو(میدانی)گزشتہ سال 74 روپے فی کلو تھا جو امسال بھی اسی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔مسمی سال 2018 میں 106 روپے فی درجن تھی اور سال 2019 میں 90 روپے فی کلو ہے،انگور سال 2018 میں 172 روپے فی کلو تھے اور سال 2019 میں 126 روپے فی کلو ہیں،انار(قندھاری)گزشتہ سال176 روپے فی کلو تھے جو امسال 156 روپے فی کلو ہیں۔
اور اس کا اضافہ ادرک کی امپورٹ کی وجہ سے ہے۔ایرانی کھجوریں سال 2018 میں 136 روپے تھیں، سال 2019 میں 141 روپے فی کلو ہیں،کیلے سال 2018 میں 53 روپے فی درجن تھے، سال 2019 میں 64 روپے فی درجن ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق صرف تین پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دال چنا(باریک)گزشتہ سال کی نسبت امسال 04 روپے سستی ہے۔دال چنا(سپیشل)کی قیمت گزشتہ سال کی نسبت امسال 02 روپے کم ہے ،دال مسور(باریک)گزشتہ سال کی نسبت 20 روپے سستی ،دال مسور (موٹی)2018 کی نسبت 4روپے،دال ماش(دھلی) ہوئی2018 کی نسبت امسال15 روپے ،دال ماش (بغیر دھلی)2018 کی نسبت 10 روپے سستی ،دال مونگ (بغیر دھلی) گزشتہ سال کی نسبت امسال 05 روپے ،کالا چنا(باریک)05 روپے ،سفید چنا (موٹا)2018 کی نسبت 26 روپے ،بیسن گزشتہ سال کی نسبت امسال01 روپے سستا ہے ۔
سرخ مرچ 2018 کی نسبت امسال 90 روپے مہنگی ہوئی جبکہ دودھ 2018 کی نسبت 05روپے اوردہی 04 روپے مہنگا ہوا ۔گزشتہ سال کی نسبت امسال چھوٹا گوشت 50 اور بڑا گوشت 25 روپے مہنگا ہے۔سرخ مرچ، دودھ، دہی، چھوٹے اور بڑے گوشت کی قیمتیں مارکیٹ اور دیگر چیزوں کا جائزہ لینے کے بعد بڑھائی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here