گیس بحران، ایل این جی کے 5 کارگو جہازوں کیلئے بولیاں طلب

488

گیس بحران پر قابو پانے کی خاطر ایل این جی کی درآمدات بڑھانے کا منصوبہ، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 5 کارگو جہاز کے لئے بولیاں طلب کرلیں۔
ملک میں جاری گیس بحران نے شدت اختیار کی تو حکومت نے زائد گیس درآمدات کا منصوبہ بنا لیا، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے پانچ کارگو جہاز کے لئے بولیاں طلب کرلی ہیں، ہر کارگو جہاز 1 لاکھ 40 ہزار کیوبک میٹر ایل این جی سے لدا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ایل این جی مارچ سے اپریل کے درمیان درآمد کی جائے گی، یہ گیس پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل سے سسٹم میں داخل کی جائے گی، آئل ایڈوائزری کونسل کے مطابق رواں مالی سال کے 6 ماہ میں ایل این جی کی درآمدات 41 فیصد اضافے سے 37 لاکھ 23 ہزار ٹن رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق وقت کے ساتھ ساتھ پاور سیکٹر کا انحصار فرنس آئل پر کم جبکہ ایل این جی پر بڑھ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ ایل این جی کی مانگ میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here