گذشتہ مالی سال2017-18ء کے دوران ایف بی آر نے براہ راست ٹیکسز کی مد میں1537 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کئے

591

گذشتہ مالی سال2017-18ء کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے براہ راست ٹیکسز کی مد میں1537 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کئے ہیں۔ اسٹیٹ‌ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران براہ راست ٹیکسز کے تحت سب سے زائد وصولیاں ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں کی گئی ہیں جو دوران سال1055ارب روپے رہی ہیں۔
اسی طرح ایڈوانس ٹیکسز کی مد میں336 ارب روپے جبکہ کولیکشن آن ڈیمانڈ کے تحت104 ارب روپے کے براہ راست ٹیکس وصول کئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق دوران سال ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوںسے براہ راست ٹیکسز کی مد میں42 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کئے گئے ہیںجبکہ دوران سال براہ راست ٹیکسزکی مد میں مجموعی طور پر ایک ہزار537 ارب روپے کے ٹیکس محصولات اکٹھے کئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here