سبزیوں کی برآمدات میں پانچ ماہ کے دوران 47.90 فیصداضافہ ہوا، شماریات بیورو

201

رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر کے دوران سبزیوں کی قومی برآمدات میں 47.90 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا نومبر 2018ء کے دوران سبزیوں کی برآمدات کا حجم 6 کروڑ 74لاکھ 73ہزار ڈالر تک پہنچ گیا۔ جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2017ء کے دوران سبزیوں کی برآمدات سے 4 کروڑ 56لاکھ 21ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 47.90 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here