جدید ٹیکنالوجی کے باعث سینسر شپ حکومتوں کے ہاتھ سے نکل جائے گی، فواد چوہدری

388

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی تیز اسپیڈ اور جدید ٹیکنالوجی کے باعث سینسر شپ حکومتوں کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔ وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا بہت تیزی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے جس کی وجہ سے مستقبل قریب میں پرنٹ میڈیا کی بقا ممکن نظر نہیں آرہی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ تیز ہونے کی وجہ سے لوگوں کا انحصار ڈیجیٹل میڈیا پر بڑھ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے روایتی میڈیا میں ایک مایوسی پائی جاتی ہے کیونکہ 10 سال پہلے ہمیں جہاں دیکھنا شروع کردینا چاہیے تھا ہم نے اس جانب نہیں دیکھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انٹرنیٹ کی تیز اسپیڈ اور جدید ٹیکنالوجی کے باعث سینسر شپ حکومتوں کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے صحافیوں کے لیے وزارت داخلہ اور دوسرے اداروں سے کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا انڈسٹری میں روایتی انداز میں نہیں بلکہ نئے آئیڈیاز کی وجہ سے ہی بقا ممکن ہوسکتی ہے۔ بسنت کے خلاف منفی خبروں سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کے معاشی مفادات بسنت سے جڑے ہیں، اس سے سیاحت بڑھتی ہے اور سرمایہ کاری آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 سال میں پاکستان کے بارے میں منفی کتابیں لکھی گئیں اور پاکستان کی اہمیت کو بھی اجاگر نہیں کیا گیا۔ ’واشنگٹن اسلام آباد کی اہمیت سمجھے تو معاملات بہتری کی جانب جائیں گے‘وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے ایک مرتبہ پھر امریکا کو بارو کروایا کہ اگر واشنگٹن، اسلام آباد کی اہمیت کو سمجھ کر آگے بڑھے تو دونوں ممالک کے معاملات بہتری کی جانب گامزن ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امن اس کے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر باور کروایا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری ہی خطے میں استحکام کے لیے اہم ہے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا پاکستان کی اہمیت کو سمجھ کر خطے میں استحکام حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھے تو معاملات بہتری کی جانب جائیں گے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ افغانستان میں استحکام کے تناظر میں امریکا کا کردار اہم ترین ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here