ایف بی آر کی جانب سے پاکستان کسٹم سروس میں افسران کے وسیع پیمانے پر تبادلے

674

ایف بی آر نے اعلیٰ افسروں کے وسیع پیمانے پر تبادلے کئے ہیں۔ ان افسروں کا تعلق ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹمز سے ہے۔ کسٹمز گروپ کے گریڈ 21کے تبدیل ہونے والے افسروں میں سے عبدالرشید کو ڈی جی پوسٹ کلیئرنس آڈٹ، ثریا احمد بٹ کو چیف کلیکٹر کسٹمز اپریذمنٹ کراچی، سرفراز احمد وڑائچ کو ڈی جی ٹرانزٹ ٹریڈ، واصف علی میمن کو چیف کلیکٹر انفورسمنٹ کراچی، ڈاکٹر ارسلان سبکتگین کو ڈی جی انفورسمنٹ اسلام آباد، مکرم جان انصاری کو ڈی جی ویلیویشن، ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو چیف کلیکٹر کسٹمز نارتھ اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19اور 20کے 83افسروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here