آٹو پارٹس اینڈ اسیسریزکی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 11.19 فیصداضافہ ہوا، شماریات بیورو

501

رواں مالی سال 2018-19ء کے دوران آٹو پارٹس اینڈ اسیسریزکی قومی برآمدات میں 11.19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا نومبر2018ء کے دوران آٹو پارٹس اینڈ اسیسریز کی ملکی برآمدات کا حجم 76لاکھ 71ہزار ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2017ء کے دوران برآمدات سے 68لاکھ 99ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران آٹو پارٹس اینڈ اسیسریز کی ملکی برآمدات میں 11فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here