ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں 26.58 فیصد اضافہ ہوا، پی ٹی اے

846

گذشتہ سال 2018ء کے دوران ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں 26.58 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ موبائل فونز صارفین کی تعداد میں 5.86 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے دوران موبائل فونز صارفین کی تعداد 5.86 فیصد کے اضافہ سے سال 2017ء کے مقابلہ میں 153 ملین صارفین تک بڑھ گئی جبکہ تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں 26.58 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور صارفین کی تعداد 61 ملین تک بڑھ گئی۔ پی ٹی اے کے مطابق سال 2017ء کے اختتام پر موبائل فون صارفین کی تعداد 150 ملین جبکہ تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 48.19 ملین تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here