ہواوے نے پاکستان میں اپنے پہلے ایکسپیریئنس سینٹر کا افتتاح کر دیا

547

کرا چی: 2018کے اختتام پر ہواوے نے پاکستان میں اپنے پہلے ایکسپیریئنس اسٹور کا افتتاح کر دیا ۔ اسٹور لکی ون مال، کراچی میں واقع اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اسٹور ہے جس کو مکمل فلیگ شپ ہواوے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائین کیا گیا ہے ۔جدید انفاراسٹریکچر پر مشتمل اسٹورمیں ہواوے کی تمام جدید ڈیوائسز جیسے کہ اسمارٹ فونز ، لیپ ٹاپ ، اسمارٹ واچ اور دیگر اسیسریز دستیاب ہیں۔
اسٹور پر پاکستان میں پہلی مرتبہ HUAWEI Mate 20 Pro کو 159,999روپے کی قیمت میں متعارف بھی کیا گیا ہے ۔ ہواوے ایکسپیریئنس اسٹور کی لانچ پر خطاب کرتے ہوئے مینیجر ہواوے بلیو کنگ وانگ نے کہا:” Huawei صارف مرکوز فلسفہ پر کام کر رہاہے۔ لہذا یہ پہلا ایکسپیریئنس اسٹور پاکستان میں آئیندہ متعارف ہونے والے کئی اسٹورز میں سے ایک ہے ۔
ہم اپنی سمارٹ ڈیوائسز کے ذریعہ جدید رجحانات کو ترتیب دینے میں یقین رکھتے ہیں اور یہ ہمارے صارفین کے لئے ایک اور پیشکش ہے۔
یہی وہ وقت ہے جب سب کو 2019کے لیے اسمارٹ لائف اسٹائل اپنانا ہوگا اور ہواوے ایکسپیریئنس اسٹور ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر یہ سب شروع ہوتا ہے۔” کمپنی نے ہواوے ایکسپیریئنس اسٹور کی لانچ کے موقع پر نئے سال کے شاندار جشن کا انعقاد کیا۔ مشہورفنکار جوڑے مانی اور حرا نے شام کی میزبانی کی جہاں حاضرین نے خماریاں کی پرفارمنس پہ خوب رقص کیا۔ ہر کسی کو دلچسپ اور لطف اندوز ہونے والی سرگرمیوں کے ذریعے تحائف جیتنے کا موقع بھی ملا۔
HUAWEI nova 3 سیریز کی برانڈ ایمبیسیڈرا-آئمہ بیگ کے سپر ہٹ نووا گانے کی طرز پر نوجوان ڈانسرز کے ساتھ فلیش موب کا اہتمام کیا گیا۔ہواوے ایکسپیریئنس اسٹور پر عوام کے لیے خصوصی نئے سال کی ڈیلزکا اعلان کیا گیا، جو کہ نئے سال کے پیکج کے ساتھ 10جنوری ، 2019تک جاری رہیں گی ۔ہواوے 1. MateBook X Proکی خریداری پر ہواوے WATCH GTبالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں – اسمارٹ واچ ایک مرتبہ چارج کر نے پر دو ہفتے تک چلتی ہے۔
2. HUAWEI nova 3 کی خریداری پر HUAWEI Band 3e حاصل کر سکتے ہیں۔3. HUAWEI nova 3iکی خریداری پر پاور بینک کا گفٹ حاصل کر سکتے ہیں۔4.مفت میموری کارڈ کے حصول اور موبائل میموری کو بڑھانے کے لیے HUAWEI Y9 2019کی خریداری آپ کو فائدہ پہنچائے گی ۔5. HUAWEI Mate 10 liteکی خریداری پر اپنے من پسند میوزک کو سننے کے لیے مفت wired headphonesمیسر ہوں گے ۔6. HUAWEI Y7 Prime 2018 کی خریداری پر مفت foldable backpackدیا جائے گا۔
7. HUAWEI Y5 Prime 2018 کی ہر خریداری کے موقع پر مفت ring hook کا تحفہ دیا جائے گا۔نہ صرف یہ بلکہ کچھ خوش قسمت لوگوں کو اس عرصے کے دوران اپنی خریداری کو دوگنا کرنے کا ایک موقع بھی ملے گا۔حال ہی میں، Huawei نے پاکستانی صارفین کی جانب سے زبردست رسپانس موصول کیا ہے، جس میں Huawei کوملک میں سب سے معروف برانڈ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے ۔بڑی تعداد میں لوگوں نے پاکستان کے پہلے Huawei Experienceاسٹور کی لانچ میں شرکت کی ، جہاں پورے سال اپنے پرستاروں کے لیے سرگرمیوں اور ورکشاپس کا انعقاد جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here