چینی پاور حب جنریشن کمپنی نے 1320 میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا

205

اسلام آباد: سی پیک کے تحت چینی پاور حب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ نے اپنے 1320 میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ کی660 میگاواٹ کے پہلے یونٹ کو کامیابی کے ساتھ نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ اس طرح اب 660 میگا واٹ کے یونٹ نے قومی گرڈ میں پری کمیشننگ آزمائشی بنیاد پر بجلی کی فراہمی شروع کرنے کا سنگِ میل حاصل کرلیا ہے۔
پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ کی کامیابی کے ساتھ نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد 1320 میگا واٹ کے پراجیکٹ کا دوسرا 660 میگا واٹ کا یونٹ 2019ء کی پہلی ششماہی میں نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا جائے گا۔ پراجیکٹ کے پہلے یونٹ کی سینچورائزئشن سے پراجیکٹ کے کمرشل آپریشن کی بنیاد بھی پڑ گئی ہے جو کہ اگست 2019ء میں متوقع ہے۔
چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈکے چیف ایگزیکٹو افیسرژاوینگ گینگ نے اس موقع پر پوری ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس پراجیکٹ کی کامیابی میں پاکستانی اور چینی ملازمین کی محنت اور لگن شامل ہے۔
چائنہ پاورحب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ (ایس پی آئی سی) چائنہ کی جانب سے پہلا غیر ملکی تھر مل پاور پراجیکٹ ہے جوکہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔ 1320میگاواٹ کا کول پاورپراجیکٹ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے تحت قائم کیا جانے والا ترجیحی پراجیکٹ ہے۔ حب میں واقع چائنا پاور حب جنریشن کمپنی چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ ،چائنا اسٹیٹ اونڈاورحب پاور کمپنی کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے جس میں 74فیصد شیئرز سی پی ائی ایچ کے اور 26 فیصد شیئرز حبکو کے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here