اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر حکومت کے ترجیحی منصوبوں میں شامل ہے۔
اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کا طریق کار تیزی سے وضع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ منصوبے پر کام جلد از جلد شروع کیا جاسکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے سے نہ صرف گھروں کی کمی کا مسئلہ حل ہوگا بلکی معیشت کو بھی استحکام ملے گا اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔
وزیراعظم نے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والوں کو90 روز میں کوائف دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیراعطم کو بتایا گیا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی منصوبے کا مسودہ جلد کابینہ میں پیش کیاجائے گا۔