منامہ : بحرین میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس(واٹ) کا نفاذ یکم جنوری 2019ء سے شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیر تجارت و صنعت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہی فرمان پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر میں منتخب اشیاء پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ ہوگا جس کے بعد اشیاء کی قیمت میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس صارف کو ادا کرنا ہوگا۔
شاہی حکم پر چند بنیادی اشیاء کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ وزارت تجارت نے تمام تاجروں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگانے کی تاکید کی تھی۔ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے مختلف مارکیٹوں کے تفتیشی دورے بھی شروع کر دیئے ہیں۔