صوبہ بھر میں کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر مکمل پابندی کا قانون کل ( منگل) یکم جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملاوٹ زدہ مصالحہ جات معدے کے السراورکینسر جیسی مہلک بیماریوں کاباعث بنتے ہیں۔
نئے قانون کے مطابق مصالحہ جات تیار کرنے والی تمام کمپنیاں اپنی پروڈکٹس پر مینوفیکچررز کمپنی ،سپلائرز کا نام ، پروڈکشن یونٹ کاپتہ ، اجزاء اور تاریخ اجراء اور معیاد کی تفصیلات درج کرنے کی پابند ہوں گی ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔