روس اور چین کے درمیان ڈیری مصنوعات کی تجارت کے لیے دس دس کمپنیوں کی فہرست منظور

622

ماسکو: روس اور چین نے ڈیری مصنوعات کی باہمی تجارت کے لیے دونوں ملکوں کی دس دس کمپنیوں کی فہرست کی منظوری دے دی گئی ہے۔
زراعت کے حوالے سے روسی ادارے روزل خوزنادزور کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق چین کو ڈیری مصنوعات کی سپلائی کرنے والے دس روسی کمپنیوں کی فہرست چینی محکمہ کسٹم کی ویب سائٹ پر مشتہر کردی گئی ہے جبکہ روس میں ڈیری مصنوعات سپلائی کرنے والی چینی کمپنیوں کی فہرست جلد ہماری ویب سائٹ پر جلد جاری کردی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ اس چیز کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے کہ مصنوعات کے ساتھ یہ سرٹیفکیٹ بھی لگایا جائے کہ یہ کس طرح کے جانور سے حاصل کی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here