پاکستان اور قطر کا دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق

دوحہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات، پاکستانی کارکنوں کو مزید مواقع فراہم کئے جائیں گے، شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی

655

دوحہ: پاکستان اور قطر نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اتوار کے روز دوحہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے درمیان ایک ملاقات میں ہوا۔

ملاقات میں باہمی تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ سال کےدوران قطر کے ساتھ پاکستان کے تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 2022ء میں قطر میں ہونے والے عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں ہر سطح پر اس کی مکمل حمایت کرے گا۔

قطر کے وزیرخارجہ نے افغانستان اور خطے میں امن کےلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں پاکستانی کارکنوں کو مزید مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ وزیر خارجہ ظہرانے کے بعد قطر کے امیر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here