ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن کی ماہانہ آمدن میں 98 لاکھ روپے کا اضافہ

1131

ملتان: ریلوے اسٹیشن ملتان کینٹ کی ماہانہ آمدن میں غیرمعمولی اضافہ ہواہے ۔
ریلوے ذرائع کے مطابق مالی سال16۔2017ء میں ریلوے اسٹیشن ملتان کینٹ کی ماہانہ آمدن 6کروڑ80لاکھ64ہزار610روپے تھی جورواں مالی سال 18۔2019ء کے دوران بڑھ کر7کروڑ79لاکھ26ہزار6سو18روپے ہوگئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی فی مہینہ آمدن سی98لاکھ 62ہزارروپے زیادہ ہے۔
ملتان ریلوے کے ڈویژنل سپریٹینڈنٹ عامر داؤد پوتا نے عملہ کی کارکردگی کی تعریف کی اور سخت محنت سے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے عملہ کی حوصلہ افزائی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی آمدن میں اضافہ ادارے کی جانب سے مثبت اقدامات اٹھانے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے تاکہ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ایک اسٹیشن کوپسنجر،پارسل اوردوسری کوچنگ کی مدمیں آمد حاصل ہوتی ہے۔ ملتان کینٹ اسٹیشن نے آمدن حاصل کرنے کے ان شعبوں میں غیرمعمولی کارکردگی دکھاکراپنی آمدن میں اضافہ کیاہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here