پٹرول ساڑھے 9 روپے، ڈیزل 15 روپے سستا کرنے کی سفارش

271

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹرتک کمی کی سفارش کی ہے جس کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجوا دی گئی ہے.

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here