لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) نے تیل اور گھی کی مصنوعات بنانے والے 61 برانڈز کو کھانے پکانے کے استعمال کے لیے نامناسب قرار دے دیا۔اس کے علاوہ مارکیٹ سے 47 ہزار 2سو 33 لیٹر گھی اور کوکنگ آئل کو بھی ضبط کر لیا گیا.
صوبائی فوڈ ریگولیٹری باڈی کی جانب سے کھانے کے گھی اور تیل کے لیے گئے نمونے کے نتائج جاری کردیے گئے۔
پی ایف اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان کا کہنا تھا کہ اس تصدیق کے دوران تیل اور گھی کے 61 برانڈ معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہے جبکہ 118 معیار پر پورا اترے۔
ڈائریکٹر پی ایف اے نے مزید بتایا کہ نمونے حاصل کرنے کا مقصد مطلوبہ غذائیت کی موجودگی اور معیار کی تصدیق کرنا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی غذائی اشیا کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا اور کسی کو غیر معیاری مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
جنرل عثمان نے بتایا کہ صوبے بھر میں نمونے لینے کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے ٹیموں نے کمپنیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں مارکیٹ سے تیل اور گھی کے 267 نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے حاصل کیے۔
تاہم کہ 88 برانڈز کا جائزہ تکمیل کے مراحل میں ہے اور اسے جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔
حفاظت اور معیار کے پیمانے پر پورا اترنے میں ناکام رہنے والے گھی اور کھانے پکانے کے تیل کی مصنعوعات میں عابد کوہ نور بناسپتی، امبر بناسپتی، اپنا بناسپتی، اپنا کنولا آئل، اریج پریمیئم بناسپتی، عاطف بناسپتی، عطیہ بناسپتی، بدر کوکنگ آئل، بہترین بناسپتی، کرسپو ویجیٹیبل آئل، دعوت کوکنگ آئل، انعام کوکنگ آئل، فیضی بناسپتی، گائے کنولا کوکنگ آئل، گائے کوکنگ آئل، گائے سن فلاور کوکنگ آئل، غوثیہ بناسپتی، غوثیہ کنولا آئل، گولڈ رحمت بناسپتی، حور کنولا آئل، حور کوکنگ آئل، حور سن فلاور آئل، اتحاد کوکنگ آئل، کامیاب کوکنگ آئل، کامران بناپستی، کاروان بناسپتی، کوثر کنولا آئل، کوثر کوکنگ آئل، کھجور کوکنگ آئل، کسان کوکنگ آئل (سن فلاور)، لائوز کوکنگ آئل، ممتا بناسپتی، مجاہد کوکنگ آئل، نعمت کنولا آئل، نیچرلے کوکنگ آئل، نائس بناسپتی، نرالا بناسپتی، اولیو پریمیئم کنولا آئل، اولیو پرمیئم سن فلاور آئل، قرنی بناسپتی، راحت بناسپتی گھی، سیزنز فرائنگ آئل، ستارہ کوکنگ آئل، سویا سپریم بناسپتی، سلطان سن فلاور آئل، زرین بناسپتی، چاند بناسپتی، ایلا کوکنگ آئل، ایولن ویجیٹیبل بناسپتی، ایولن ویجیٹیبل کوکنگ آئل، فوجی کوکنگ آئل، گولڈن سن بناسپتی، گولڈن سن کوکنگ آئل، اتحاد بناسپتی، کھجور بناسپتی، لائوز بناسپتی، مدنی کوکنگ آئل، شمیم بناسپتی، سلطان کنولا آئل، سلطان کوکنگ آئل اور ذائقہ کوکنگ آئل شامل ہیں