گاڑیاں تیار کرنے کی صنعت میں 1.16 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

571

اسلام آباد:گاڑیاں تیار کرنے کی صنعت میں 1.16 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے جس سے ملک میں گاڑیوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور صارفین کو بہترین معیار کی سفری سہولیات دستیاب ہوں گی۔ وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2016ء میں نئی آٹو ڈویلپمنٹ پالیسی ( اے ڈی پی) متعارف کرائی تھی تاکہ شعبہ میں نئے سرمایہ کاروں کو راغب کیا جاسکے۔
اے ڈی پی 2016-21ء کے تحت جنوبی کوریا ، جاپان ، فرانس اور چین کی کئی کمپنیوں نے گاڑیاں تیار کرنے والے شعبہ میں 1.16 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں آٹو انڈسٹری کی صنعت کی کارکردگی میں گزشتہ چند سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے اور کاروں کے 55 تا 70 فیصد فاضل پرزہ جات جبکہ ٹریکٹروں کے 95 فیصد اور موٹر سائیکلز کے 85فیصد پرزہ جات کی اندرون ملک تیاری کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here