تیونس پاکستان سے ترجیحی تجارتی معاہدوں میں بھرپور تعاون کرے گا

516

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات تیونس کے سفیر عدیل العربی کو سیکرٹری تجارت محمد یونس نے جمعرات کے روز دو طرفہ تجارتی مسائل اور ترجیحی تجارتی معاہدوں کو جاری رکھنے پر بات چیت کیلئے مدعو کیا۔
ملاقات میں تیونس کے سفیر عدیل العربی نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات ہیں اور انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ تجارتی تعلقات کو حکومتی تعاون دیا جائے۔ تیونس کے سفیر نے وزارت تجارت کی ’’افریقہ دیکھو پالیسی‘‘ کا بھی خیر مقدم کیا اور دو طرفہ معاہدوں میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
سیکرٹری تجات محمد یونس نے تیونس کی جانب سے نیک جذبات کو سراہا اور موجودہ باہمی تجارت کو بڑھانے کے حوالے سے بات کی۔ سیکرٹری تجارت نے زور دیا کہ تجارت کے حوالے مشترکہ ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس بلایا جائے اور دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدوں کی منظوری دی جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here