وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت جمعرات کو وزارت خزانہ اقتصادی امور اور پٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ حکام کا اجلاس۔
اجلاس میں مختلف پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر موجودہ سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران بین الااقوامی اسلامی تجارت فنانس کارپوریشن پر موجودہ سہولیات کو بھی زیر بحث لایا گیا.
اجلاس میں جولائی 2018ء سے شروع ہونے والے 3 سال کے عرصہ کے لئے ساڑھے چار ارب ڈالر کی سہولت کے استعمال کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔