بسوں کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ

644

رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں میں ملک میں بسوں کی پیداواراورفروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ آل پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2018ء تک میں 441 یونٹ بسوں کی پیداواراور377 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ مالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں میں ملک میں 375 یونٹ بسوں کی پیداواراور276یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق ماہ نومبرمیں ملک میں 99 یونٹ بسوں کی پیداوار اور67 یونٹ کی فروخت ہوئی ۔ گزشتہ سال نومبر میں ملک میں 19 یونٹ بسوں کی پیداواراور17یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ان میں ہینو، نسان، ماسٹر اور ایسوزو کی بسیں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here