چین کا آئندہ برس درآمدات و برآمدات کیلئے ٹیکس سسٹم میں ردوبدل کا اعلان

507

بیجنگ: چین نے بیرونی تجارت کے فروغ کے لیے آئندہ برس درآمدات و برآمدات کےلئے ٹیکسوں میں ردوبدل کااعلان کیا ہے۔

چینی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونےو الے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ادویات میں استعمال ہونے والے کیمیکلز، سرسوں، بنولہ ،سورج مکھی کے بیجوں اور ناریل سمیت متبادل اشیائے خوردو نوش پر برآمدی محصولات یکم جنوری 2019 سے ختم کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ چین میں نئے سال کے دوران 700 سے زائد اشیا پر عارضی ٹیکس عائد کئے جائیں گے اور ہوائی جہازوں کے انجن پر نسبتاً کم برآمدی محصولات برقرار رکھے جائیں گے۔

اس سے قبل چین نے مارکیٹ کا معیار متعین کرنے کیلئے ایک ‘نیگیٹولسٹ’ جاری کی ہے جس میں ان شعبوں کا تعین کیا گیا ہے جن میں مقامی یا بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع یا تو محدود ہیں یا بالکل ممنوعہ کردیے گئے ہیں.

چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کی جانب سے جاری کردہ اس لسٹ میں موجود 151 شعبوں میں سے 4 سرمایہ کاری کیلئے بالکل ممنوعہ ہیں جبکہ باقی 147 شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے حکومت سے منظوری لینا ضروری ہوگی.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here