پاکستان اور ایران کے مابین ٹرانزٹ ٹریڈ میں 59 فیصد اضافہ

ایرانی ریلوے عہدیدار کے مطابق زاہدان سے ٹرین کے ذریعہ کوئٹہ کو 11810 ٹن مصنوعات ٹرانزٹ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اس کی شرح 7442 ٹن تھی.

679

تہران: پاکستان اور ایران کے مابین ٹرین کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران 59 فیصد تک اضافہ ہوا.

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی جنوب مشرقی ریلوے اتھارٹی کے سربراہ مجید ارجونی نے بتایا کہ مارچ سے دسمبر تک ایران کے جنوب مشرقی علاقے سے ٹرین کے ذریعے پاکستان کو مختلف مصنوعات کی تجارت میں 59 فیصد اضافہ ہوا ہے.

ارجوانی نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ایران کے جنوب مشرقی علاقے زاہدان سے ٹرین کے ذریعہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کو مصنوعات کے ٹرانزٹ میں 59 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

ایرانی ریلوے عہدیدار کے مطابق زاہدان سے ٹرین کے ذریعہ کوئٹہ کو 11810 ٹن مصنوعات ٹرانزٹ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اس کی شرح 7442 ٹن تھی.

انہوں نے مزید کہا کہ اسی راستے سے ایران، پاکستان کو سیمنٹ، تارکول، سلفر اور تیل برآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان چاول اور خام سلفر ایران کو برآمد کرتا ہے. جبکہ ٹرانزٹ کئے جانے والے مصنوعات میں سلفر، تارکول اور لوہے شامل ہیں.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here