موبائل فونز درآمد کرنے کیلئے پی ٹی اے کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار

207

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے موبائل فونزکی درآمد کیلئے پی ٹی اے کا کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قراردیدیا. آئندہ صرف پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی( پی ٹی اے) کی منظور کردہ اقسام کے موبائل فون سیٹ درآمد کیے جا سکیں گے جس کیلئے وزارت تجارت کی جانب سے امپورٹ پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم کردی گئی ہے۔
وزارت تجارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے امپورٹ پالیسی آرڈر کے انیکسچر بی میں ترمیم کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئندہ صرف پی ٹی اے کی منظورکردہ اقسام کے موبائل فون درآمد کیے جاسکیں گے۔درآمد کنندگان کو پی ٹی اے کی جانب سے ڈی آئی آربی ایس سسٹم کے ذریعے وائٹ لسٹ سے میچ کرنے اور موبائل فونزکی درست جی ایس ایم اے آئی ایم ای آئی نمبر یقینی بنانے کے بعد جاری کیا جانے والا کلیئرنس سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا۔اس بارے میں ایف بی آرحکام کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت کی جانب سے امپورٹ پالیسی آرڈرمیں ترمیم کے بعد کسٹمز ڈپارٹمنٹ ایف بی آرکی جانب سے مختلف برانڈز کے 186اقسام کے موبائل فون پر ڈیوٹی ٹیکسوں کی وصولی کیلئے مقرر کردہ 42 سے430 ڈالر فی موبائل فون سیٹ تک کی درآمدی ویلیو کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی و دیگر ٹیکس وصول کریگی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here