تھر انرجی کاکوئلہ سے 330 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

632

تھر انرجی لمیٹڈ تھر کے کوئلہ سے 330 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ شروع کرے گی۔وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں مالی معاونت کے لئے دستخط کئے گئے۔
یہ منصوبہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف ای سی ایل) اپنے دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر مکمل کرے گی۔

تھر انرجی لمیٹڈ 330 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کے لئے قائم کی گئی ہے جس میں تھر کول بلاک ٹو کا کوئلہ استعمال کیا جائے گا۔ تھر انرجی لمیٹڈ میں ایف ایف ای سی ایل کا حصہ 30 فیصد ، حبکو کا 60 فیصد اور سی ایم ای سی ٹیل پاور انویسٹمنٹ کا 10فیصد ہے ، منصوبے سے 2021ء کے وسط تک پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here