ڈونلڈ ٹرمپ نے مرکزی بینک کو امریکی معاشی مسائل کی جڑ قرار دے دیا

مارکیٹ کا احساس نہیں،ہماری معیشت کا واحد مسئلہ فیڈرل ریزرو ہے،امریکی صدر کا ٹوئیٹ

632

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیڈرل ریزرو کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے اور اب انہوں نے امریکی معیشت کو درپیش مسائل کی جڑ امریکی سینٹرل بینک کو قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری معیشت کا واحد مسئلہ فیڈرل ریزرو ہے، انہیں مارکیٹ کا احساس نہیں، وہ ضروری تجارتی جنگ یا مضبوط ڈالر یا سرحدوں پر ڈیموکریٹس شٹ ڈاؤن کو نہیں سمجھتے۔
وال اسٹریٹ پر اسٹاکس پہلے سے ہی گرے ہوئے تھے لیکن ٹرمپ کی ٹوئٹ کے بعد صورتحال مزید ابتر ہو گئی اور وہ مزید تیزی سے گرنا شروع ہو گئے۔چین کے ساتھ جاری تجارتی جنگ، گرتی ہوئی عالمی معیشت اور وائٹ ہاؤس میں جاری افراتفری کے سبب امریکی معیشت کو ایک دہائی میں بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔

ٹرمپ کی تازہ ٹوئٹ سے صورتحال مزید ابتر ہو گئی اور اگر امریکی صدر نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کو ہٹانے کی کوشش کی تو معیشت مزید غیر مستحکم ہو سکتی ہے۔امریکی معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کرسمس سے قبل ٹرمپ مکمل معاشی جنگ چھیڑنا چاہتے ہیں اور ہم نے ایسا آج تک نہیں دیکھا، یہ سینٹرل بینک، امریکی صدر اور ہمارے ملک کی معیشت کے لیے تباہ کن ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here