پاکستان ایشیا ء میں غیر قانونی سگریٹ کی سب سے بڑی مارکیٹ آکسفورڈ اکنامک کی رپورٹ

639

آکسفورڈ اکنامک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان غیر قانونی سگریٹ کی ایشیا ء میں سب سے بڑی مارکیٹ بن چکا ہے۔عالمی تجزیاتی رپورٹ آکسفورڈ اکنامکس کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 8ارب سے زائد سگریٹ خریدے جاتے ہیں جس میں سے تقریباً 5ارب سگریٹ قانونی لسٹڈ کمپنیاں فروخت کرتی ہیں۔
تین ارب سے زائد سگریٹ غیر قانونی طورپر تیار کرنے والی کمپنیاں فروخت کرتی ہیں، یوں قانونی طور پر 56فیصد سگریٹ فروخت ہو رہی ہیں جبکہ 40فیصد سے زائد غیر معیاری سگریٹس فروخت کی جارہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق غیرقانونی طور پر سگریٹ تیار کرنے والی کمپنیاں انڈر انوائسنگ یا دیگر طریقوں سے ٹیکس ریونیو میں 43ارب روپے اور سیلز ٹیکس کی مد میں 15ارب روپے سے زائد ہڑپ کرجاتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here