پانچ ماہ کے دوران غیرملکی قرضوں کی وصولیوں میں ایک ارب ڈالرکی کمی ہوئی، وزارت خزانہ

558

اسلام آباد: مالی سال 19-2018 کے پہلے 5 ماہ (جولائی تا نومبر) پاکستان نے 1.7 بلین ڈالر کے بیرونی قرضے لئے ۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا اسی لئے بیرونی قرضوں پر انحصار کیا جا رہا ہے۔
سعودیہ عرب سے وصول کی گئی 2 بلین ڈالر کی مالی امداد اس مد میں شامل نہیں ہے۔
گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کی جانب سے مائع بیرونی ذخائر کا حجم 8 بلین ڈالر بتایا جا رہا ہے جس پر شرح سود 3.18 فیصد ہے۔
گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے دوران غیرملکی قرضہ جات کی وصولیوں میں ایک ارب ڈالرکی کمی واقع ہوئی ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ بجٹ میں غیرملکی قرضوں کی مد میں مختص کردہ رقوم کے مقابلہ میں 18 فیصد قرضے حاصل کئے گئے ہیں۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران غیرملکی قرضوں کی وصولیوں میں37 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here