حکومت کا اقتصادی بہتری کیلئے 10 نکاتی ایجنڈا

538

موجودہ حکومت نے 10 نکاتی اقتصادی حکمت عملی کا آغاز کیا ہے جس کے تحت پیداوار میں اضافہ اور تجارتی پالیسی کو بہتر کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس حکمت عملی سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کو سپورٹ کیا جائے گا تاکہ بیروزگاری میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے گا۔
حکام کے مطابق ہمارے پاس آئی ایم ایف کے تحت ایک اور پروگرام میں داخل ہونے کا ایک موقع تھا جس سے وسط مدتی پیداوار میں آسانیاں ہوسکتی تھیں۔
10 نکاتی اقتصادی ایجنڈا میں مسابقتی تجارتی شرح پر غور، برآمد کنندگان کو بجلی اور گیس کی ممکنہ فراہمی، ایف بی آر سے تجارتی پالیسی سے فیصلہ سازی کی منتقلی، فوری سیلز ٹیکس کی ادائیگی جیسے مقاصد شامل ہیں۔
مزید اس ایجنڈا میں اجناس کیلئے منڈیاں، برآمد کنندگان کی ان منڈیوں تک آسان رسائی، حکومت کی قانونی ریگولیٹریز، کمرشل اور صنعتی درآمد کنندگان میں فرق ختم کرنا بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ دنیا بھر سے روابط میں بہتری اور سی پیک سے حاصل ہونے والے فوائد بھی اس 10 نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کی شرح میں تیز اضافہ کیلئے برآمدات کے حجم میں اضافہ بہت ضروری ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ متوسط طبقے کے کاروبار میں اضافہ سے نوکریوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
حکام نے کہا کہ مالی سال 2019 میں سمیڈا کے تحت حکومت متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں اور تاجروں کیلئے پالیسی میں بہتری لائے گی۔
حکومت نے ایف بی آر میں تجارت سے متعلق سہولت کاری یونٹ، کاروبار دوست کسٹم کلیئرنس یونٹ بنانے اور تجارت سے متعلق سرمایہ کاری پالیسی کے اطلاق کا فیصلہ کیا ہے

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here