ایشیائی ترقیاتی بینک کا برآمدات میں اضافہ کیلئے پاکستان کے ایجنڈے کی حمایت کا اعادہ

611

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے برآمدات میں اضافہ کیلئے پاکستان کے ایجنڈے کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بنک کے سٹرٹیجک، پالیسی اورجائزے کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل ٹومو یوکیکیمورا نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بنک معیشت کی بحالی اور روزہ گار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے برآمدات کے فروغ کے پاکستان کے ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اصلاحات کے ذریعے، اقتصادی ترقی میں ڈھانچہ جاتی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے پاکستان کی حوصلہ افزائی کرے گا جس سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد اور برآمدات میں اضافہ کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بینک کی 2030ء کیلئے نئی طویل المدتی حکمت عملی سے بھی پاکستان کو مدد ملے گی اور بینک پاکستان کی ترقیاتی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے بہتر طور پر مدد کرسکے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here