پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں 2018ء میں صرف 3 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں

رواں سال اسٹاک مارکیٹ میں ایک ادویات یعنی فارما اور دو فوڈ سیکٹر کی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں اور ان کمپنیوں نے 4 ارب 30 کروڑ روپے مارکیٹ سے حاصل کیے

232

لاہور: پاکستانی شیئرز بازار میں 2018ء میں صرف 3 کمپنیوں کی لسٹنگز ہوئیں جن میں ایک فارما سیوٹیکل اوردو فوڈ سیکٹر سے تھیں اور تینوں کمپنیوں نے 4 ارب 30 کروڑ روپے مارکیٹ سے حاصل کیے۔

مارکیٹ سے سرمایہ حاصل کرنے کے لئے کمپنیاں اپنے شیئرز لسٹ کراتی ہیں اور اسے عام فہم زبان میں آئی پی او کہا جاتا ہے۔

ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق 2017ء میں ساڑھے 8 ارب آئی پی او سے حاصل کئے گئے تھے تاہم 2018ء میں اس آمدن میں کمی واقع ہوئی.

تین کمپنیوں کی لسٹنگ کے بعد کارکردگی پر ٹاپ لائن ریسرچ کہتی ہے کہ میٹکو فوڈ کے شیئرز کی قیمت آئی پی او میں پیش کردہ قیمت سے 16 فیصد بہتر ہے۔

بائیس سال کے بعد مارکیٹ میں لسٹ ہونے والی فارما کمپنی اے جی پی کا منافع ایک فیصد ہےجب کہ تیسری کمپنی کے شیئرز آئی پی او قیمت سے چھ فیصد نقصان میں ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here