سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان 55 ممالک کیلئے ویزہ پالیسی نرم کرے گا

پاکستان ستر کی دہائی میں سیاحوں کیلئے بہت پرکشش جگہ تھی جب ''ہپی ٹرائیل'' کے دوران کئی ممالک کے سیاح سوات اور کشمیر کے آڑو اور اخروٹوں کے باغات سے گزرکر بھارت اور نیپال جاتے تھے.

511

اسلام آباد: پاکستان دہشتگردی کی وجہ سے ختم ہو جانے والی سیاحت کو بحال کرنے کیلئے یورپی ممالک سمیت قریباََ 55 ممالک کے سیاحوں کیلئے ویزہ میں‌آسانی پیدا کرنے کی منصوبہ کر رہا ہے.

اس حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم ویزہ پالیسی کا از سر نو جائزہ لے رہے ہیں اور 55 ممالک کو زیرہ فری ریجن میں لانے کیلئے کوشاں ہیں جن میں اکثر یورپی ممالک ہیں.

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہو رہی جب پرتگال نے پاکستان کو سفر کیلئے محفوظ ملک قرار دیا ہے اور حال ہی میں فرانس نے بھی پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزی تبدیل کردی ہے. جس پر وزیر اطلاعات نے بھی خوشی کا اظہار کیا.

ممکنہ طور پر سیاحت کا فروغ وزیر اعظم عمران خان کا بھی مطمع نظر ہے اور وہ اس بارے میں اکثر بات کرتے ہیں تاہم پاکستان آنے والے سیاح اکثر و بیشتر ویزہ کے مشکل عمل کی شکایات کرتے ہیں.

فواد چوہدری نے کہا کہ برازیل فٹ بالر اوررئیل میڈرڈ سٹارکاکا اور پرتگال کے لوئس فیگو حال ہی میں ایک تشہیری دورے پر پاکستان آنا چاہتے تھے تاہم انہیں ویزے دینے سے انکار کردیا گیا.
انہوں نے کہا کہ میں‌ نے ویزہ سیکشن آفیسر کو ٹیلی فون کیا لیکن اس نے تو کبھی ”کاکا” کا نام بھی نہیں سنا تھا تاہم میں نے سیکریٹری داخلہ کو اس حوالے سے شکایت کردی‌ ہے.

پاکستان ستر کی دہائی میں سیاحوں کیلئے بہت پرکشش جگہ تھی جب ”ہپی ٹرائیل” کے دوران کئی ممالک کے سیاح سوات اور کشمیر کے آڑو اور اخروٹوں کے باغات سے گزرکر بھارت اور نیپال جاتے تھے.

اس کے بعد سکیورٹی کی ناقص صورتحال اور سخت اسلامی قوانین کے نفاذ کی وجہ سے سیاح کی تعداد میں کمی ہو گئی. نائن الیون کے بعد صورتحال مزید گھمبیر ہو گئی جب امریکا کی افغانستان جنگ میں پاکستان بھی حصہ دار بن گیا تو یہاں بڑے دہشتگرد حملے تواتر سے ہونے لگے.

تاہم حالیہ سالوں میں ناصرف دہشتگرد حملوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے بلکہ سکیورٹی کی صورتحال بھی کافی بہتر ہوئی ہے.

گزشتہ منگل کو برٹش ائیرویز نے پاکستان کیلئے دس سالہ پابندی کے بعد پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے. ائیرلائن نے 20 سمتمبر 2008ء کو اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد پاکستان کیلئے پروازیں بند کردی تھیں.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here