سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے امداد کے بدلے کوئی شرط نہیں رکھی، وزیر اعظم

پاکستان کی فوج اب کسی اور کی جنگ نہیں لڑے گی، جہاں بھی ضرورت پڑی ثالثی کا کردار اداکریں گے

65

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے امداد کے بدلے کوئی شرط عائد نہیں کی اور اب پاکستان کوئی جنگ نہیں لڑے گا.

لاہور میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہوتا دیکھنا چاہتا ہوں، یقین دلاتا ہوں کہ صنعتوں کے لیے ماحول درست کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب عرب اور متحدہ امارات نے جو امداد دی ہے اس پر کوئی شرط نہیں رکھی. امداد کے بدلے ہم نے کوئی جنگ نہیں لڑنی. ہم امن کے داعی ہیں اور امن کے لیے جو کردارادا کرسکے، ضرور کریں گے، پاکستان کی جہاں بھی ضرورت پڑی ثالثی کا کردار اداکرے گا، پاکستان کی فوج اب کسی اور کی جنگ نہیں لڑے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جو جائز پیسا بنائے اس کو غلط نہ سمجھیں، مہاتیر محمد نے دولت بنانے کا موقع دیا اور شیخ محمد نے بھی ایسا ہی کیا، اگر منافع بنتا ہے تو مزید لوگ آ کر سرمایہ کاری کریں گے اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی تب ہی بڑھے گی جب وہ پیسہ بنائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ صنعتوں کو گیس اور بجلی سستی ملے گی، اگرصنعتوں کو ری بیٹ نہیں دیں گے تو ان کا دیوالیہ نکل جائے گا، گورننس سسٹم ٹھیک کردیا توملک ٹیک آف کر جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here