لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کی جانب سے جرمنی کو سستے داموں طیارہ فروخت کرنے کیخلاف متفرق درخواست پر فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے 2 فروری کو طلب کر لیا ۔
جسٹس شجاعت علی خان نے نبیل جاوید کاہلوں ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ قومی ائیرلائن کے سابق سی ای او ہلڈن برانڈ نے ائیربس 310 اے سستے داموں فروخت کی ،پی آئی اے کے طیارے کی قیمت اربوں روپے ہے جسے پچپن لاکھ میں فروخت کیا گیا ۔
معزز عدالت سے استدعا ہے کہ طیارہ فروخت کرنے کا اقدام کالعدم اور سابق سی ای او کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں ۔متفرق درخواست میں مرکزی مقدمے کی جلد سماعت کی استدعا کی گئی ۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے 2 فروری کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔